Sunan Abi Dawood Hadith 5070 (سنن أبي داود)
[5070]إسنادہ صحیح
أخرجہ ابن ماجہ (3872 وسندہ صحیح)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ،حَدَّثَنَا زُہَيْرٌ،حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ ثَعْلَبَةَ الطَّائِيُّ عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ،عَنْ أَبِيہِ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،قَالَ: مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ أَوْ حِينَ يُمْسِي: اللہُمَّ أَنْتَ رَبِّي لَا إِلَہَ إِلَّا أَنْتَ،خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ،وَأَنَا عَلَی عَہْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ،أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ،أَبُوءُ بِنِعْمَتِكَ،وَأَبُوءُ بِذَنْبِي،فَاغْفِرْ لِي،إِنَّہُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ, فَمَاتَ مِنْ يَوْمِہِ أَوْ مِنْ لَيْلَتِہِ: دَخَلَ الْجَنَّةَ.
سیدنا عبداللہ اپنے والد بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’جو شخص صبح یا شام کے وقت یہ دعا پڑھ لے اور پھر اپنے اس دن یا رات میں فوت ہو جائے تو جنت میں داخل ہو گا۔‘‘ (الفاظ یہ ہیں) ((لا إلہ إلا أنت خلقتنی وأنا عبدک وأنا علی عہدک ووعدک ما استطعت أعوذ بک من شر ما صنعت أبوء بنعمتک وأبوء بذنبی فاغفر لی إنہ لا یغفر الذنوب إلا أنت)) ’’اے اللہ! تو ہی میرا رب ہے۔تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔تو نے مجھے پیدا کیا ہے اور میں تیرا بندہ ہوں،میں تیرے ساتھ کیے ہوئے عہد اور وعدے پر،جہان تک میری ہمت ہے،قائم ہوں۔میں اپنے کیے کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔تیری نعمتیں جو مجھ پر ہیں مجھے ان کا اقرار ہے اور مجھے اپنے گناہوں کا بھی اعتراف ہے۔پس مجھے بخش دے۔بیشک تیرے سوا کوئی گناہوں کو نہیں بخشتا۔‘‘