Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 5075 (سنن أبي داود)

[5075] إسنادہ ضعیف

عبدالحمید لم یوثقہ غیر ابن حبان وجھلہ أبو حاتم وغیرہ فھو مجہول (التحریر: 3777)

انوار الصحیفہ ص 175

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ وَہْبٍ قَالَ،أَخْبَرَنِي عَمْرٌو أَنَّ سَالِمًا الْفَرَّاءَ حَدَّثَہُ أَنَّ عَبْدَ الْحَمِيدِ-مَوْلَی بَنِي ہَاشِمٍ-, حَدَّثَہُ أَنَّ أُمَّہُ حَدَّثَتْہُ-وَكَانَتْ تَخْدِمُ بَعْضَ بَنَاتِ النَّبِيِّ ﷺ-, أَنَّ ابْنَةَ النَّبِيِّ ﷺ حَدَّثَتْہَا،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يُعَلِّمُہَا فَيَقُولُ: قُولِي حِينَ تُصْبِحِينَ: سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ،لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللہِ،مَا شَاءَ اللہُ كَانَ،وَمَا لَمْ يَشَأْ لَمْ يَكُنْ, فَإِنَّہُ مَنْ قَالَہُنَّ حِينَ يُصْبِحُ حُفِظَ حَتَّی يُمْسِيَ،وَمَنْ قَالَہُنَّ حِينَ يُمْسِي حُفِظَ حَتَّی يُصْبِحَ.

عبدالحمید مولیٰ بنو ہاشم سے روایت ہے کہ اس کی والدہ نبی کریم ﷺ کی کسی صاحبزادی کی خدمت کیا کرتی تھی۔اس صاحبزادی نے اسے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ اسے سکھایا کرتے تھے اور فرماتے تھے ’’جب تم صبح کرو تو یہ کہا کرو: ((سبحان اللہ وبحمدہ لا قوۃ إلا باللہ ما شاء اللہ کان وما لم یشأ لم یکن أعلم أن اللہ علی کل شیء قدیر وأن اللہ قد أحاط بکل شیء علما)) ’’اللہ پاک ہے اپنی حمدوں کے ساتھ۔نیکی اور خیر اللہ تعالیٰ کی توفیق کے بغیر ممکن نہیں۔جو اللہ چاہتا ہے ہو جاتا ہے اور جو نہیں چاہتا نہیں ہوتا۔مجھے یقین ہے کہ اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے اور اس کا علم ہر شے کو اپنے گھیرے میں لیے ہوئے ہے۔‘‘ بلاشبہ جو شخص صبح کے وقت یہ کلمات کہہ لے،تو شام تک اس کی حفاظت کی جائے گی اور جس نے شام کو یہ پڑھ لیے،تو صبح تک اس کی حفاظت کی جائے گی۔‘‘