Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 5076 (سنن أبي داود)

[5076] إسنادہ ضعیف

سعید بن بشیر النجاري الأنصاري: مجہول،وشیخہ محمد بن عبد الرحمٰن بن البیلماني ضعیف وقد اتھمہ ابن عدي و ابن حبان،و عبد الرحمٰن ابن البیلماني ضعیف (تقریب: 2277،6067،3819)

انوار الصحیفہ ص 175

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْہَمْدَانِيُّ,قَالَ:أَخْبَرَنَا ح،وحَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ،قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ قَالَ،أَخْبَرَنِي اللَّيْثُ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ النَّجَّارِيِّ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْبَيْلَمَانِيِّ قَالَ الرَّبِيعُ ابْنُ الْبَيْلَمَانِيِّ،عَنْ أَبِيہِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ, أَنَّہُ قَالَ: مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ فَسُبْحَانَ اللہِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ وَلَہُ الْحَمْدُ فِي السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَعَشِيًّا وَحِينَ تُظْہِرُونَ-إِلَی-وَكَذَلِكَ تُخْرَجُونَ[الروم: 17-19]،أَدْرَكَ مَا فَاتَہُ فِي يَوْمِہِ ذَلِكَ،وَمَنْ قَالَہُنَّ حِينَ يُمْسِي, أَدْرَكَ مَا فَاتَہُ فِي لَيْلَتِہِ. قَالَ الرَّبِيعُ عَنِ اللَّيْثِ.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جو شخص صبح کے وقت (سورۃ الروم کی درج ذیل آیات) پڑھ لے وہ اپنے اس دن کی فوت شدہ نیکیاں حاصل کر لے گا اور جس نے انہیں شام کے وقت پڑھ لیا وہ اپنی اس رات کی فوت شدہ نیکیاں حاصل کر لے گا۔‘‘ (وہ آیات یہ ہیں) ((فسبحان اللہ حین تمسون وحین تصبحون،ولہ الحمد فی السموات والأرض وعشیا وحین تظہرون،یخرج الحی من المیت ویخرج المیت من الحی ویحیی الأرض بعد موتہا وکذلک تخرجون)) چنانچہ تم اﷲ کی تسبیح (پاکی بیان) کرو جب تم شام کرو اور جب صبح کرو اور اسی کی تعریف ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور (تسبیح کرو) پچھلے پہر اور جب تم دوپہر کرو۔وہ نکالتا ہے زندہ کو مردہ سے اور مردہ کو زندہ سے ‘ اور زمین کو (بھی) اس کے مردہ (بنجر) ہو جانے کے بعد زندہ (شاداب) کر دیتا ہے اور ایسے ہی تمہیں بھی نکالا جائے گا۔‘‘ ربیع بن سلیمان کی روایت میں ((أخبرنی اللیث)) کی بجائے ((عن اللیث)) کے الفاظ ہیں۔