Sunan Abi Dawood Hadith 5077 (سنن أبي داود)
[5077]صحیح
أخرجہ ابن ماجہ (3867 وسندہ صحیح) أبو عیاش ھو الزرقي صحابي رضي اللہ عنہ مشکوۃ المصابیح (2395)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ وَوُہَيْبٌ نَحْوَہُ،عَنْ سُہَيْلٍ،عَنْ أَبِيہِ عَنِ ابْنِ أَبِي عَائِشٍ وَقَالَ حَمَّادٌ،عَنْ أَبِي عَيَّاشٍ, أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: مَنْ قَالَ إِذَا أَصْبَحَ: لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِيكَ لَہُ،لَہُ الْمُلْكُ،وَلَہُ الْحَمْدُ،وَہُوَ عَلَی كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ, كَانَ لَہُ عِدْلَ رَقَبَةٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ،وَكُتِبَ لَہُ عَشْرُ حَسَنَاتٍ،وَحُطَّ عَنْہُ عَشْرُ سَيِّئَاتٍ،وَرُفِعَ لَہُ عَشْرُ دَرَجَاتٍ،وَكَانَ فِي حِرْزٍ مِنَ الشَّيْطَانِ حَتَّی يُمْسِيَ،وَإِنْ قَالَہَا إِذَا أَمْسَی, كَانَ لَہُ مِثْلُ ذَلِكَ حَتَّی يُصْبِحَ. قَالَ فِي حَدِيثِ حَمَّادٍ: فَرَأَی رَجُلٌ رَسُولَ اللہِ ﷺ فِيمَا يَرَی النَّائِمُ،فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ! إِنَّ أَبَا عَيَّاشٍ يُحَدِّثُ عَنْكَ بِكَذَا وَكَذَا؟ قَالَ: صَدَقَ أَبُو عَيَّاشٍ. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاہُ إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ وَمُوسَی الزَّمْعِيُّ وَعَبْدُ اللہِ بْنُ جَعْفَرٍ،عَنْ سُہَيْلٍ،عَنْ أَبِيہِ عَنِ ابْنِ عَائِشٍ.
ابن ابوعائش سے روایت ہے ‘ جبکہ حماد کی روایت میں ہے کہ ابوعیاش رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جو شخص صبح کے وقت یہ کہہ لے ((لا إلہ إلا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وہو علی کل شیء قدیر)) ’’ایک اکیلے اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں۔اس کا کوئی ساجھی نہیں،ملک اسی کا ہے ‘ تعریف اسی کی ہے اور وہ ہر شے پر خوب قادر ہے۔‘‘ تو اسے اولاد اسماعیل میں سے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ہو گا۔اور اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جائیں گی ‘ اس سے دس غلطیاں مٹائی جائیں گی ‘ اس کے دس درجات بلند کیے جائیں گے اور شام تک کے لیے شیطان سے حفاظت میں رہے گا اور اگر شام کو یہ کہہ لے ‘ تو صبح تک کے لیے یہی کچھ ہے۔‘‘ حماد کی روایت میں ہے کہ ایک آدمی نے خواب میں رسول اللہ ﷺ کو دیکھا اور کہا: اے اﷲ کے رسول! ابوعیاش آپ سے اس اس طرح روایت کرتے ہیں ‘ آپ نے فرمایا ’’ابوعیاش نے سچ کہا ہے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس روایت کو اسماعیل بن جعفر موسیٰ زمعی اور عبداللہ بن جعفر نے بواسطہ سہیل ‘ اس کے والد سے اور اس نے ابن عیاش سے روایت کیا۔