Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 5078 (سنن أبي داود)

[5078]حسن

بقیۃ بن الولید صرح بالسماع المسلسل عند النسائي فی عمل الیوم وللیلۃ (9) مشکوۃ المصابیح (2398)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ،حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ،عَنْ مُسْلِمٍ يَعْنِي ابْنَ زِيَادٍ،قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ،يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ: اللہُمَّ إِنِّي أَصْبَحْتُ،أُشْہِدُكَ،وَأُشْہِدُ حَمَلَةَ عَرْشِكَ،وَمَلَائِكَتَكَ،وَجَمِيعَ خَلْقِكَ،أَنَّكَ أَنْتَ اللہُ لَا إِلَہَ إِلَّا أَنْتَ،وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ،وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ،وَرَسُولُكَ, إِلَّا غُفِرَ لَہُ مَا أَصَابَ فِي يَوْمِہِ ذَلِكَ مِنْ ذَنْبٍ،وَإِنْ قَالَہَا حِينَ يُمْسِي غُفِرَ لَہُ مَا أَصَابَ تِلْكَ اللَّيْلَةَ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کیا کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جو شخص صبح کے وقت یہ کہہ لے ((اللہم إنی أصبحت أشہدک وأشہد حملۃ عرشک وملائکتک وجمیع خلقک أنک أنت اللہ لا إلہ إلا أنت وحدک لا شریک لک وأن محمدا عبدک ورسولک)) ’’اے اﷲ! میں نے صبح کی ‘ تجھے گواہ بناتا ہوں اور تیرے حاملین عرش ‘ دوسرے فرشتوں اور تیری ساری مخلوق کو گواہ بناتا ہوں کہ بیشک تو ہی اﷲ ہے ‘ تیرے ایک اکیلے کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ‘ تیرا کوئی ساجھی نہیں اور بیشک محمد ﷺ تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں۔‘‘ تو وہ اس دن میں جو گناہ بھی کرے گا ‘ اﷲ اسے معاف کر دے گا۔اور اگر شام کو یہ کہہ لے تو اس رات میں جو گناہ اس سے ہوں ‘ معاف کر دیے جائیں گے۔‘‘