Sunan Abi Dawood Hadith 5079 (سنن أبي داود)
[5079]حسن
مشکوۃ المصابیح (الحارث بن مسلم: حسن الحدیث علی الراجح)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ أَبُو النَّضْرِ الدِّمَشْقِيُّ،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ, قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو سَعِيدٍ الْفِلَسْطِينِيُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَسَّانَ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ مُسْلِمٍ أَنَّہُ أَخْبَرَہُ،عَنْ أَبِيہِ مُسْلِمِ بْنِ الْحَارِثِ التَّمِيمِيِّ،عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ, أَنَّہُ أَسَرَّ إِلَيْہِ،فَقَالَ: إِذَا انْصَرَفْتَ مِنْ صَلَاةِ الْمَغْرِبِ, فَقُلِ: اللہُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ-سَبْعَ مَرَّاتٍ-, فَإِنَّكَ إِذَا قُلْتَ ذَلِكَ،ثُمَّ مِتَّ فِي لَيْلَتِكَ, كُتِبَ لَكَ جِوَارٌ مِنْہَا،وَإِذَا صَلَّيْتَ الصُّبْحَ, فَقُلْ كَذَلِكَ, فَإِنَّكَ إِنْ مِتَّ فِي يَوْمِكَ, كُتِبَ لَكَ جِوَارٌ مِنْہَا. أَخْبَرَنِي أَبُو سَعِيدٍ عَنِ الْحَارِثِ أَنَّہُ قَالَ أَسَرَّہَا إِلَيْنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ،فَنَحْنُ نَخُصُّ بِہَا إِخْوَانَنَا.
مسلم بن حارث تمیمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اسے راز داری کے انداز میں فرمایا ’’جب تم نماز مغرب سے سلام پھیرو تو سات بار ((اللہم أجرنی من النار)) ’’کہہ لیا کرو۔‘‘ اے اﷲ! مجھے جہنم کی آگ سے محفوظ رکھ۔‘‘ اگر تم یہ کہہ لو اور اسی رات مر جاؤ تو تمہارے لیے جہنم سے بچاؤ لکھ دیا جائے گا اور جب صبح کی نماز پڑھ چکو تو اسی طرح کہہ لیا کرو ‘ اگر تم اس دن میں مر گئے ‘ تو تمہارے لیے جہنم سے بچاؤ لکھ دیا جائے گا۔‘‘ ابوسعید نے حارث سے روایت کیا کہ رسول اﷲ ﷺ نے ہمیں (بالخصوص) راز دارنہ انداز میں فرمایا تھا ‘ تو ہم (بھی یہ) اپنے بھائیوں کو بالخصوص بتاتے ہیں۔