Sunan Abi Dawood Hadith 5082 (سنن أبي داود)
[5082]إسنادہ حسن
أخرجہ الترمذي (3575 وسندہ حسن) ورواہ النسائي (5430 وسندہ حسن) أبو أسید ھو أسید بن أبي أسید مشکوۃ المصابیح (2163)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّی،حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ قَالَ،أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ،عَنْ أَبِي أَسِيدٍ الْبَرَّادِ،عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ خُبَيْبٍ،عَنْ أَبِيہِ أَنَّہُ قَالَ: خَرَجْنَا فِي لَيْلَةِ مَطَرٍ،وَظُلْمَةٍ شَدِيدَةٍ،نَطْلُبُ رَسُولَ اللہِ ﷺ لِيُصَلِّيَ لَنَا, فَأَدْرَكْنَاہُ،فَقَالَ: أَصَلَّيْتُمْ؟،فَلَمْ أَقُلْ شَيْئًا،فَقَالَ: قُلْ،فَلَمْ أَقُلْ شَيْئًا،ثُمَّ قَالَ: قُلْ،فَلَمْ أَقُلْ شَيْئًا،ثُمَّ قَالَ: قُلْ،فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ! مَا أَقُولُ؟ قَالَ: قُلْ ہُوَ اللہُ أَحَدٌ[أول سورة الإخلاص]،وَالْمُعَوِّذَتَيْنِ،حِينَ تُمْسِي وَحِينَ تُصْبِحُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ تَكْفِيكَ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ.
جناب معاذ بن عبداللہ بن خبیب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہم ایک بارش والی اور سخت اندھیری رات میں نکلے ‘ جب کہ ہم رسول اللہ ﷺ کو ڈھونڈ رہے تھے تاکہ وہ ہمیں نماز پڑھائیں۔چنانچہ ہم نے آپ ﷺ کو پا لیا ‘ تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’کہو‘‘ تو میں کچھ نہ بولا۔آپ ﷺ نے پھر فرمایا ’’کہو‘‘ تو بھی میں کچھ نہ بولا۔آپ ﷺ نے پھر فرمایا ’’کہو‘‘ تو میں نے عرض کیا: اے اﷲ کے رسول! میں کیا کہوں۔آپ ﷺ نے فرمایا کہو ((قل ہو اللہ أحد)) اور معوذتین یعنی ((قل أعوذ برب الفلق * قل أعوذ برب الناس)) صبح اور شام تین تین بار یہ کہہ لو ‘ تو ہر چیز سے تمہاری کفایت ہو جائے گی۔‘‘