Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 5083 (سنن أبي داود)

[5083] إسنادہ ضعیف

شریح عن أبي مالک مرسل

انوار الصحیفہ ص 175، 176

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ،قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ ابْنُ عَوْفٍ وَرَأَيْتُہُ فِي أَصْلِ إِسْمَاعِيلَ،قَالَ: حَدَّثَنِي ضَمْضَمٌ،عَنْ شُرَيْحٍ،عَنْ أَبِي مَالِكٍ،قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ! حَدِّثْنَا بِكَلِمَةٍ نَقُولُہَا إِذَا أَصْبَحْنَا،وَأَمْسَيْنَا،وَاضْطَجَعْنَا،فَأَمَرَہُمْ أَنْ يَقُولُوا: اللہُمَّ فَاطِرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ،عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّہَادَةِ،أَنْتَ رَبُّ كُلِّ شَيْءٍ،وَالْمَلَائِكَةُ يَشْہَدُونَ أَنَّكَ لَا إِلَہَ إِلَّا أَنْتَ،فَإِنَّا نَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ أَنْفُسِنَا،وَمِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ وَشِرْكِہِ،وَأَنْ نَقْتَرِفَ سُوءًا عَلَی أَنْفُسِنَا أَوْ نَجُرَّہُ إِلَی مُسْلِمٍ.

سیدنا ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ نے کہا: اے اﷲ کے رسول! ہمیں کوئی کلمہ ارشاد فرمائیں جو ہم صبح ‘ شام اور سوتے وقت پڑھا کریں۔تو آپ ﷺ نے فرمایا،کہا کرو: ((اللہم فاطر السموات والأرض عالم الغیب والشہادۃ أنت رب کل شیء والملائکۃ یشہدون أنک لا إلہ إلا أنت فإنا نعوذ بک من شر أنفسنا ومن شر الشیطان الرجیم وشرکہ وأن نقترف سوءا علی أنفسنا أو نجرہ إلی مسلم)) ’’اے اﷲ! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے ‘ غیب اور حاضر کے جاننے والے! تو ہی ہر چیز کا مالک ہے۔اور فرشتے گواہ ہیں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ہم اپنے نفسوں کی شرارتوں سے اور شیطان مردود کے شر اور شرک سے تیری پناہ چاہتے ہیں اور اس بات سے بھی کہ ہم اپنی جانوں پر کسی برائی کا ارتکاب کریں یا کسی مسلمان کے لیے کوئی برائی کریں۔‘‘