Sunan Abi Dawood Hadith 5084 (سنن أبي داود)
[5084] إسنادہ ضعیف
انظر الحدیث السابق (5083)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
قَالَ أَبُو دَاوُد: وَبِہَذَا الْإِسْنَادِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: إِذَا أَصْبَحَ أَحَدُكُمْ, فَلْيَقُلْ: أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِينَ،اللہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ ہَذَا الْيَوْمِ, فَتْحَہُ،وَنَصْرَہُ،وَنُورَہُ،وَبَرَكَتَہُ،وَہُدَاہُ،وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا فِيہِ وَشَرِّ مَا بَعْدَہُ،ثُمَّ إِذَا أَمْسَی, فَلْيَقُلْ مِثْلَ ذَلِكَ.
امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے اسی اسناد سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جب تم میں سے کوئی صبح کرے تو چاہئیے کہ کہا کرے: ((أصبحنا وأصبح الملک للہ رب العالمین اللہم إنی أسألک خیر ہذا الیوم فتحہ ونصرہ ونورہ وبرکتہ وہداہ وأعوذ بک من شر ما فیہ وشر ما بعدہ)) ’’ہم نے صبح کی اور اﷲ رب العالمین کے ملک نے بھی صبح کی۔اے اﷲ! میں تجھ سے اس دن کی خیر ‘ کامیابی ‘ مدد ‘ نور ‘ برکت اور ہدایت کا سوال کرتا ہوں اور اس شر سے جو اس میں ہے اور اس کے بعد ہے تیری پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ اور جب شام ہو تو اسی طرح کہہ لیا کرے۔‘‘