Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 5085 (سنن أبي داود)

[5085]حسن

ولہ شاھد عند النسائي (1618 وسندہ حسن) وانظر الحدیث السابق (766) مشکوۃ المصابیح (1216)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ،حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ،عَنْ عُمَرَ بْنِ جُعْثُمٍ،قَالَ: حَدَّثَنِي الْأَزْہَرُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الْحَرَازِيُّ،قَالَ: حَدَّثَنِي شَرِيقٌ الْہَوْزَنِيُّ،قَالَ: دَخَلْتُ عَلَی عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا،فَسَأَلْتُہَا: بِمَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَفْتَتِحُ إِذَا ہَبَّ مِنَ اللَّيْلِ؟ فَقَالَتْ: لَقَدْ سَأَلْتَنِي،عَنْ شَيْءٍ مَا سَأَلَنِي عَنْہُ أَحَدٌ قَبْلَكَ كَانَ إِذَا ہَبَّ مِنَ اللَّيْلِ, كَبَّرَ عَشْرًا،وَحَمَّدَ عَشْرًا،وَقَالَ: سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ, عَشْرًا،وَقَالَ: سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ, عَشْرًا،وَاسْتَغْفَرَ عَشْرًا،وَہَلَّلَ عَشْرًا،ثُمَّ قَالَ: اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ ضِيقِ الدُّنْيَا،وَضِيقِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ-عَشْرًا-،ثُمَّ يَفْتَتِحُ الصَّلَاةَ.

جناب شریق ہوزنی کہتے ہیں کہ میں ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں گیا اور ان سے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ جب رات کو اٹھتے تو کس چیز سے ابتداء کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: تحقیق تو نے مجھ سے ایسا سوال کیا ہے جس کے متعلق تجھ سے پہلے مجھ سے کسی نے نہیں پوچھا۔آپ ﷺ جب رات کو اٹھتے تھے تو دس بار ((اللہ اکبر)) دس بار ((الحمد اللہ)) دس بار ((سبحان اللہ وبحمدہ)) دس بار ((سبحان الملک القدوس)) دس بار ((استغفر اللہ)) دس بار ((لا إلہ إلا اللہ)) پھر دس بار کہتے ((اللہم إنی أعوذ بک من ضیق الدنیا وضیق یوم القیامۃ)) ’’اے اﷲ! میں دنیا اور روز قیامت کی تنگی سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ پھر نماز شروع فرماتے۔