Sunan Abi Dawood Hadith 5094 (سنن أبي داود)
[5094] إسنادہ ضعیف
ترمذی (3427) نسائی (5488) ابن ماجہ (3884)
الشعبي لم یسمع من أم سلمۃ رضي اﷲ عنھا
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ مَنْصُورٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ،عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ،قَالَتْ: مَا خَرَجَ النَّبِيُّ ﷺ مِنْ بَيْتِي قَطُّ إِلَّا رَفَعَ طَرْفَہُ إِلَی السَّمَاءِ،فَقَالَ: اللہُمَّ أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَضِلَّ،أَوْ أُضَلَّ،أَوْ أَزِلَّ أَوْ أُزَلَّ،أَوْ أَظْلِمَ أَوْ أُظْلَمَ،أَوْ أَجْہَلَ أَوْ يُجْہَلَ عَلَيَّ.
ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب بھی میرے گھر سے نکلتے تو اپنی نظر آسمان کی طرف اٹھاتے اور یہ دعا پڑھتے: (( اللہم إنی أعوذ بک أن أضل أو أضل أو أزل أو أزل أو أظلم أو أظلم أو أجہل أو یجہل علی)) ’’اے اﷲ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں،اس بات سے کہ میں گمراہ ہو جاؤں یا گمراہ کر دیا جاؤں،یا پھسل جاؤں یا پھسلا دیا جاؤں،یا ظلم کروں یا کوئی مجھ پر ظلم کرے،یا کوئی جہالت کا کام کروں یا کوئی مجھ سے جہالت کا برتاؤ کرے۔‘‘