Sunan Abi Dawood Hadith 5116 (سنن أبي داود)
[5116]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (4899)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ مَرْوَانَ الرَّقِّيُّ،حَدَّثَنَا الْمُعَافَي ح،وحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْہَمْدَانِيُّ،أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ وَہَذَا حَدِيثُہُ،عَنْ ہِشَامِ بْنِ سَعْدٍ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنَّ اللہَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ أَذْہَبَ عَنْكُمْ عُبِّيَّةَ الْجَاہِلِيَّةِ وَفَخْرَہَا بِالْآبَاءِ, مُؤْمِنٌ تَقِيٌّ،وَفَاجِرٌ شَقِيٌّ, أَنْتُمْ بَنُو آدَمَ وَآدَمُ،مِنْ تُرَابٍ, لَيَدَعَنَّ رِجَالٌ فَخْرَہُمْ بِأَقْوَامٍ, إِنَّمَا ہُمْ فَحْمٌ مِنْ فَحْمِ جَہَنَّمَ،أَوْ لَيَكُونُنَّ أَہْوَنَ عَلَی اللہِ مِنَ الْجِعْلَانِ الَّتِي تَدْفَعُ بِأَنْفِہَا النَّتِنَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’بلاشبہ اللہ عزوجل نے تم سے جاہلیت کی نخوت اور باپ دادا پر فخر کو دور کر دیا ہے۔(تمہیں ایمان و اسلام سے معزز بنایا ہے) (آدمی دو قسم کے ہیں) صاحب ایمان،متقی یا فاجر اور بدبخت۔تم سب آدم کی اولاد ہو اور آدم مٹی سے تھے۔لوگوں کو قومی نخوت ترک کرنا پڑے گی،وہ تو (کفر و شرک کے سبب) جہنم کے کوئلے بن چکے،ورنہ یہ (قوم پر تکبر کرنے والے) اللہ کے ہاں گندگی کے کالے کیڑے سے بھی ذلیل ہوں گے جو اپنی ناک سے گندگی کو دھکیلتا پھرتا ہے۔“