Sunan Abi Dawood Hadith 5124 (سنن أبي داود)
[5124]إسنادہ حسن
أخرجہ الترمذي (2392 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (5016)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا يَحْيَی،عَنْ ثَوْرٍ،قَالَ: حَدَّثَنِي حَبِيبُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ،وَقَدْ كَانَ أَدْرَكَہُ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،قَالَ: إِذَا أَحَبَّ الرَّجُلُ أَخَاہُ, فَلْيُخْبِرْہُ أَنَّہُ يُحِبُّہُ.
جناب حبیب بن عبید،سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ اور جناب حبیب کو سیدنا مقدام سے ملاقات حاصل تھی۔وہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں،آپ ﷺ نے فرمایا ’’جب آدمی کو اپنے کسی بھائی سے محبت ہو،تو چاہیئے کہ اسے بتا دے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے۔‘‘