Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 5125 (سنن أبي داود)

[5125]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (5017)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،حَدَّثَنَا الْمُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ،حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ, أَنَّ رَجُلًا كَانَ عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ،فَمَرَّ بِہِ رَجُلٌ،فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ! إِنِّي لَأُحِبُّ ہَذَا! فَقَالَ لَہُ النَّبِيُّ ﷺ: أَعْلَمْتَہُ؟،قَالَ: لَا،قَالَ: أَعْلِمْہُ،قَالَ: فَلَحِقَہُ،فَقَالَ: إِنِّي أُحِبُّكَ فِي اللہِ،فَقَالَ: أَحَبَّكَ الَّذِي أَحْبَبْتَنِي لَہُ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے پاس ایک آدمی بیٹھا ہوا تھا کہ ایک شخص اس کے پاس سے گزرا۔تو اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! بیشک مجھے اس سے محبت ہے۔نبی کریم ﷺ نے اس سے فرمایا ’’کیا تو نے اس کو بتایا ہے؟‘‘ اس نے کہا: نہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’اس کو بتا دے۔‘‘ چنانچہ وہ اس سے جا کر ملا اور اس سے بولا: مجھے تم سے اللہ کے لیے محبت ہے۔تو اس نے جواب دیا: اللہ بھی تم سے محبت کرے جس کی خاطر تم مجھ سے محبت کرتے ہو۔