Sunan Abi Dawood Hadith 5126 (سنن أبي داود)
[5126]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ،عَنْ حُمَيْدِ بْنِ ہِلَالٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الصَّامِتِ،عَنْ أَبِي ذَرٍّ, أَنَّہُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ! الرَّجُلُ يُحِبُّ الْقَوْمَ وَلَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَعْمَلَ كَعَمَلِہِمْ؟! قَالَ: أَنْتَ-يَا أَبَا ذَرٍّ-مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ،قَالَ: فَإِنِّي أُحِبُّ اللہَ وَرَسُولَہُ! قَالَ: فَإِنَّكَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ،قَالَ: فَأَعَادَہَا أَبُو ذَرٍّ, فَأَعَادَہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کیا: اے اﷲ کے رسول! انسان کچھ لوگوں سے محبت کرتا ہے مگر ان جیسے عمل نہیں کر پاتا۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’ابوذر! تم ان لوگوں کے ساتھ ہو گے جن سے تم محبت کرتے ہو گے۔‘‘ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے کہا: بلاشبہ میں اﷲ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’بلاشبہ تم ان کے ساتھ ہو گے جن سے تم محبت کرتے ہو۔‘‘ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے اپنی یہ بات پھر دہرائی تو رسول اللہ ﷺ نے بھی اسی طرح اپنا جواب دہرایا۔