Sunan Abi Dawood Hadith 5136 (سنن أبي داود)
[5136]صحیح
صحیح بخاری (7) صحیح مسلم (1773)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَتَبَ إِلَی ہِرَقْلَ مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللہِ إِلَی ہِرَقْلَ عَظِيمِ الرُّومِ سَلَامٌ عَلَی مَنْ اتَّبَعَ الْہُدَی قَالَ ابْنُ يَحْيَی عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أَبَا سُفْيَانَ أَخْبَرَہُ قَالَ فَدَخَلْنَا عَلَی ہِرَقْلَ فَأَجْلَسَنَا بَيْنَ يَدَيْہِ ثُمَّ دَعَا بِكِتَابِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَإِذَا فِيہِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللہِ إِلَی ہِرَقْلَ عَظِيمِ الرُّومِ سَلَامٌ عَلَی مَنْ اتَّبَعَ الْہُدَی أَمَّا بَعْدُ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ہرقل کو خط لکھا،تو یوں لکھا: ’’محمد رسول اﷲ کی طرف سے رومیوں کے ریئس ہرقل کی طرف۔سلامتی ہو اس پر جو راہ ہدایت پر چلے۔‘‘ ابن یحییٰ نے بیان کیا کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ ابوسفیان نے مجھے خبر دی کہ ہم ہرقل کے ہاں گئے تو اس نے ہمیں اپنے سامنے بٹھایا۔پھر اس نے رسول اللہ ﷺ کا خط منگوایا ‘ تو اس میں تھا: ((بسم اللہ الرحمن الرحیم)) اﷲ کے رسول محمد کی طرف سے رومیوں کے سربراہ ہرقل کی طرف۔سلامتی ہو اس پر جو راہ ہدایت پر چلے ((أما بعد))۔‘‘