Sunan Abi Dawood Hadith 5139 (سنن أبي داود)
[5139]حسن
أخرجہ الترمذي (1897 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (4929)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ بَہْزِ بْنِ حَكِيمٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ مَنْ أَبَرُّ قَالَ أُمَّكَ ثُمَّ أُمَّكَ ثُمَّ أُمَّكَ ثُمَّ أَبَاكَ ثُمَّ الْأَقْرَبَ فَالْأَقْرَبَ وَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا يَسْأَلُ رَجُلٌ مَوْلَاہُ مِنْ فَضْلٍ ہُوَ عِنْدَہُ فَيَمْنَعُہُ إِيَّاہُ إِلَّا دُعِيَ لَہُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَضْلُہُ الَّذِي مَنَعَہُ شُجَاعًا أَقْرَعَ قَالَ أَبُو دَاوُد الْأَقْرَعُ الَّذِي ذَہَبَ شَعْرُ رَأْسِہِ مِنْ السُّمِّ
جناب بہز بن حکیم اپنے والد سے،وہ دادا سے روایت کرتے ہیں،وہ کہتے ہیں کہ وہ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور کہا: اے اﷲ کے رسول! میں کس کے ساتھ حسن سلوک کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’اپنی ماں،باپ،بہن،بھائی اور آزاد کرنے والے کے ساتھ۔ان کا حق واجب ہے اور ان کے ساتھ رشتہ جوڑنا لازم ہے۔‘‘