Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 5141 (سنن أبي داود)

[5141]صحیح

صحیح بخاری (5973) صحیح مسلم (90)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ زِيَادٍ قَالَ أَخْبَرَنَا ح و حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مُوسَی قَالَا حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّ مِنْ أَكْبَرِ الْكَبَائِرِ أَنْ يَلْعَنَ الرَّجُلُ وَالِدَيْہِ قِيلَ يَا رَسُولَ اللہِ كَيْفَ يَلْعَنُ الرَّجُلُ وَالِدَيْہِ قَالَ يَلْعَنُ أَبَا الرَّجُلِ فَيَلْعَنُ أَبَاہُ وَيَلْعَنُ أُمَّہُ فَيَلْعَنُ أُمَّہُ

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’یہ بات بہت بڑا کبیرہ گناہ ہے کہ کوئی اپنے ماں باپ کو لعنت کرے۔‘‘ کہا گیا: اے اﷲ کے رسول! کیسے ہو سکتا ہے کہ کوئی اپنے ماں باپ کو لعنت کرے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’کوئی شخص جب دوسرے کے باپ کو لعنت کرے گا،تو وہ اس کے باپ کو لعنت کرے گا۔اگر دوسرے کی ماں کو لعنت کرے گا،تو وہ اس کی ماں کو لعنت کرے گا۔