Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 5165 (سنن أبي داود)

[5165]صحیح

صحیح بخاری (6858) صحیح مسلم (1660)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ مُوسَی الرَّازِيُّ قَالَ أَخْبَرَنَا ح و حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ قَالَ أَخْبَرَنَا عِيسَی حَدَّثَنَا فُضَيْلٌ يَعْنِي ابْنَ غَزْوَانَ عَنْ ابْنِ أَبِي نُعْمٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو الْقَاسِمِ نَبِيُّ التَّوْبَةِ ﷺ قَالَ مَنْ قَذَفَ مَمْلُوكَہُ وَہُوَ بَرِيءٌ مِمَّا قَالَ جُلِدَ لَہُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَدًّا قَالَ مُؤَمَّلٌ حَدَّثَنَا عِيسَی عَنْ الْفُضَيْلِ يَعْنِي ابْنَ غَزْوَانَ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ کہتے ہیں کہ مجھ سے سیدنا ابوالقاسم نبی التوبہ ﷺ نے بیان فرمایا ’’جس نے اپنے غلام پر تہمت لگائی حالانکہ وہ اس سے بری تھا جو اس کے بارے میں کہا گیا تھا تو اس (مالک) کو قیامت کے دن حد لگائی جائے گی۔‘‘ مؤمل (مؤمل بن فضل) نے سند یوں بیان کی ((حدثنا عیسی عن الفضیل یعنی ابن غزوان))