Sunan Abi Dawood Hadith 5168 (سنن أبي داود)
[5168]صحیح
صحیح مسلم (1657)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
َدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَأَبُو كَامِلٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ،عَنْ فِرَاسٍ،عَنْ أَبِي صَالِحٍ ذَكْوَانَ،عَنْ زَاذَانَ،قَالَ: أَتَيْتُ ابْنَ عُمَرَ وَقَدْ أَعْتَقَ مَمْلُوكًا لَہُ،فَأَخَذَ مِنَ الْأَرْضِ عُودًا-أَوْ شَيْئًا-،فَقَالَ: مَا لِي فِيہِ مِنَ الْأَجْرِ مَا يَسْوَی ہَذَا! سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: مَنْ لَطَمَ مَمْلُوكَہُ أَوْ ضَرَبَہُ, فَكَفَّارَتُہُ أَنْ يُعْتِقَہُ
جناب زاذان بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا جبکہ انہوں نے اپنا ایک غلام آزاد کیا تھا۔انہوں نے زمین سے ایک تنکا یا اس قسم کی کوئی شے اٹھائی اور کہا: مجھے اس کے آزاد کرنے میں اس جتنا بھی ثواب نہیں ہے۔میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے ’’جس نے اپنے غلام کو تھپڑ لگایا ہو یا مارا ہو،تو اس کا کفارہ یہی ہے کہ اسے آزاد کر دے۔