Sunan Abi Dawood Hadith 5218 (سنن أبي داود)
[5218]صحیح
صحیح بخاری (5997) صحیح مسلم (2118)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ الْأَقْرَعَ بْنَ حَابِسٍ أَبْصَرَ النَّبِيَّ ﷺ وَہُوَ يُقَبِّلُ حُسَيْنًا فَقَالَ إِنَّ لِي عَشَرَةً مِنْ الْوَلَدِ مَا فَعَلْتُ ہَذَا بِوَاحِدٍ مِنْہُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ لَا يَرْحَمُ لَا يُرْحَمُ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو بوسہ دے رہے تھے۔تو اس نے کہا: تحقیق میرے دس بچے ہیں اور میں نے کسی کے ساتھ ایسے نہیں کیا۔(کسی کو کبھی بوسہ نہیں دیا) تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔“