Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 5219 (سنن أبي داود)

[5219]إسنادہ صحیح

وھذا طرف من حدیث الإفک رواہ البخاري (2661، 4750) ومسلم (2770)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ عُرْوَةَ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ ثُمَّ قَالَ تَعْنِي النَّبِيَّ ﷺ أَبْشِرِي يَا عَائِشَةُ فَإِنَّ اللہَ قَدْ أَنْزَلَ عُذْرَكِ وَقَرَأَ عَلَيْہَا الْقُرْآنَ فَقَالَ أَبَوَايَ قُومِي فَقَبِّلِي رَأْسَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقُلْتُ أَحْمَدُ اللہَ عَزَّ وَجَلَّ لَا إِيَّاكُمَا

جناب عروہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے (واقعہ افک کے سلسلے میں بیان کرتے ہوئے) کہا پھر نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’عائشہ خوشخبری ہو! اللہ عزوجل نے تیری براءت نازل فرما دی ہے۔‘‘ اور اسے قرآن مجید کی آیات پڑھ کر سنائیں،تو میرے ماں باپ نے مجھے کہا: اٹھو اور رسول اللہ ﷺ کے سر کو بوسہ دو۔تو میں نے کہا: میں اللہ عزوجل کی حمد کرتی ہوں،تم دونوں کی نہیں۔