Sunan Abi Dawood Hadith 5224 (سنن أبي داود)
[5224]صحیح
ولہ لون الآخر عند الحاکم (3/288 ح5262 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (4685)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ أُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ رَجُلٍ مِنْ الْأَنْصَارِ قَالَ بَيْنَمَا ہُوَ يُحَدِّثُ الْقَوْمَ وَكَانَ فِيہِ مِزَاحٌ بَيْنَا يُضْحِكُہُمْ فَطَعَنَہُ النَّبِيُّ ﷺ فِي خَاصِرَتِہِ بِعُودٍ فَقَالَ أَصْبِرْنِي فَقَالَ اصْطَبِرْ قَالَ إِنَّ عَلَيْكَ قَمِيصًا وَلَيْسَ عَلَيَّ قَمِيصٌ فَرَفَعَ النَّبِيُّ ﷺ عَنْ قَمِيصِہِ فَاحْتَضَنَہُ وَجَعَلَ يُقَبِّلُ كَشْحَہُ قَالَ إِنَّمَا أَرَدْتُ ہَذَا يَا رَسُولَ اللہِ
جناب عبدالرحمٰن بن ابو لیلیٰ،سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں اور یہ انصار میں سے تھے کہ یہ ایک دفعہ اپنی قوم سے باتیں کر رہے تھے۔مزاحیہ آدمی تھے۔اور انہیں ہنسا رہے تھے کہ نبی کریم ﷺ نے ان کی کوکھ میں ایک لکڑی چبھو دی۔تو انہوں نے (اسید بن حضیر نے) کہا: مجھے بدلہ دیجئیے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’لے لو۔‘‘ انہوں نے کہا: آپ پر تو قمیص ہے اور مجھ پر قمیص نہیں تھی۔تو نبی کریم ﷺ نے اپنی قمیص اوپر کر دی۔تو اسید رضی اللہ عنہ نے آپ ﷺ کو اپنے بازؤوں میں لے لیا اور آپ ﷺ کے پہلو پر بوسے دینے لگے اور کہنے لگے: اے اللہ کے رسول! میری یہی نیت تھی۔