Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 5229 (سنن أبي داود)

[5229]حسن

وللحدیث شاھد قوي عند الطبراني (19/362) مشکوۃ المصابیح (4699)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّہِيدِ عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ قَالَ خَرَجَ مُعَاوِيَةُ عَلَی ابْنِ الزُّبَيْرِ وَابْنِ عَامِرٍ فَقَامَ ابْنُ عَامِرٍ وَجَلَسَ ابْنُ الزُّبَيْرِ فَقَالَ مُعَاوِيَةُ لِابْنِ عَامِرٍ اجْلِسْ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَمْثُلَ لَہُ الرِّجَالُ قِيَامًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَہُ مِنْ النَّارِ

جناب ابومجلز بیان کرتے ہیں کہ امیر المؤمنین سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ،سیدنا عبداللہ بن زبیر اور عبداللہ بن عامر رضی اللہ عنہما کے ہاں آئے تو ابن عامر رضی اللہ عنہ (ان کے احترام میں) کھڑے ہو گئے۔لیکن ابن زبیر رضی اللہ عنہ بیٹھے رہے۔تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ابن عامر سے کہا: بیٹھ جائیں،اس لیے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے،آپ ﷺ فرماتے تھے ’’جو شخص یہ پسند کرتا ہو کہ لوگ اس کے لیے کھڑے رہیں تو اسے چاہیئے کہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔‘‘

قال معاذ علی زئی: واخرجہ ابن سعد فی الطبقات (متمم الصحابۃ: 517،طبع مکتبۃ الخانجي: 6/ 477) وسندہ صحیح