Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 5230 (سنن أبي داود)

[5230] إسنادہ ضعیف

ابن ماجہ (3836)

أبو مرزوق لین (تقریب: 8353) و أبو العدبس: مجہول (تقریب: 8248)

انوار الصحیفہ ص 181

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ أَبِي الْعَنْبَسِ عَنْ أَبِي الْعَدَبَّسِ عَنْ أَبِي مَرْزُوقٍ عَنْ أَبِي غَالِبٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ مُتَوَكِّئًا عَلَی عَصًا فَقُمْنَا إِلَيْہِ فَقَالَ لَا تَقُومُوا كَمَا تَقُومُ الْأَعَاجِمُ يُعَظِّمُ بَعْضُہَا بَعْضًا

سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے ہاں تشریف لائے۔آپ ﷺ اپنے عصا کے سہارے سے چل رہے تھے۔ہم آپ ﷺ کی طرف کھڑے ہوئے تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’عجمیوں (غیر مسلموں) کی طرح مت اٹھا کرو،جس میں کہ وہ ایک دوسرے کو تعظیم دیتے ہیں۔‘‘