Sunan Abi Dawood Hadith 5247 (سنن أبي داود)

[5247] إسنادہ ضعیف

سلسلۃ سماک عن عکرمۃ ضعیفۃ

وحدیث البخاري (6294،6296) ومسلم (2016) یغني عنہ

انوار الصحیفہ ص 181

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التَّمَّارُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ طَلْحَةَ حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ جَاءَتْ فَأْرَةٌ فَأَخَذَتْ تَجُرُّ الْفَتِيلَةَ فَجَاءَتْ بِہَا فَأَلْقَتْہَا بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللہِ ﷺ عَلَی الْخُمْرَةِ الَّتِي كَانَ قَاعِدًا عَلَيْہَا فَأَحْرَقَتْ مِنْہَا مِثْلَ مَوْضِعِ الدِّرْہَمِ فَقَالَ إِذَا نِمْتُمْ فَأَطْفِئُوا سُرُجَكُمْ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَدُلُّ مِثْلَ ہَذِہِ عَلَی ہَذَا فَتُحْرِقَكُمْ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک بار ایک چوہیا چراغ کی بتی گھسیٹتی ہوئی لے آئی اور رسول اللہ ﷺ کے سامنے اس چٹائی پر ڈال دی جس پر آپ ﷺ تشریف فرما تھے اور ایک درہم کے برابر جگہ جل گئی۔تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’جب تم سونے لگو تو اپنے چراغ بجھا دیا کرو۔بلاشبہ شیطان اس جیسی مخلوق کو اس قسم کا کام سجھا دیتا ہے اور تمہارے گھروں میں آگ لگا دیتا ہے۔‘‘