Sunan Abi Dawood Hadith 5270 (سنن أبي داود)

[5270]صحیح

صحیح بخاری (6220) صحیح مسلم (1954)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ صُہْبَانَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ الْخَذْفِ قَالَ إِنَّہُ لَا يَصِيدُ صَيْدًا وَلَا يَنْكَأُ عَدُوًّا وَإِنَّمَا يَفْقَأُ الْعَيْنَ وَيَكْسِرُ السِّنَّ

سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے کنکریاں مارنے سے منع فرمایا ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’اس سے کسی کا شکار نہیں ہوتا،نہ کوئی دشمن زخمی ہوتا ہے،البتہ کسی کی آنکھ پھوٹ سکتی ہے،یا دانت ٹوٹ سکتا ہے۔‘‘