Sunan ibn Majah Hadith 1014 (سنن ابن ماجہ)
[1014]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ الْغَطَفَانِيِّ عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ الْيَعْمُرِيِّ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَامَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ خَطِيبًا أَوْ خَطَبَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَحَمِدَ اللہَ وَأَثْنَی عَلَيْہِ ثُمَّ قَالَ يَا أَيُّہَا النَّاسُ إِنَّكُمْ تَأْكُلُونَ شَجَرَتَيْنِ لَا أُرَاہُمَا إِلَّا خَبِيثَتَيْنِ ہَذَا الثُّومُ وَہَذَا الْبَصَلُ وَلَقَدْ كُنْتُ أَرَی الرَّجُلَ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ يُوجَدُ رِيحُہُ مِنْہُ فَيُؤْخَذُ بِيَدِہِ حَتَّی يُخْرَجَ إِلَی الْبَقِيعِ فَمَنْ كَانَ آكِلَہَا لَا بُدَّ فَلْيُمِتْہَا طَبْخًا
سیدنا معدان بن ابو طلحہ یعمری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ جمعہ کے دن خطبہ دینے کھڑے ہوئے،یا فرمایا کہ انہوں نے جمعہ کے دن خطبہ دیا۔آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کے بعد فرمایا: لوگو! تم دو پودے کھاتے ہو،جنہیں میں برا ہی سمجھتا ہوں،یعنی یہ لہسن اور یہ پیاز،میں رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں دیکھا کرتا تھا کہ اگر کسی (کے منہ) سے اس (لہسن یا پیاز) کی بو محسوس کی جاتی تو اسے ہاتھ سے پکڑ کر (مسجد سے باہر) بقیع کی طرف نکال دیا جاتا،اس لئے جو شخص انہیں کھانا چاہے اسے چاہیے کہ پکا کر ان کی بو ختم کر لے۔