Sunan ibn Majah Hadith 1044 (سنن ابن ماجہ)

[1044]صحیح

صحیح بخاری

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَہْضَمِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ صَلَّی رَسُولُ اللہِ ﷺ يَوْمًا بِأَصْحَابِہِ فَلَمَّا قَضَی الصَّلَاةَ أَقْبَلَ عَلَی الْقَوْمِ بِوَجْہِہِ فَقَالَ مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَرْفَعُونَ أَبْصَارَہُمْ إِلَی السَّمَاءِ حَتَّی اشْتَدَّ قَوْلُہُ فِي ذَلِكَ لَيَنْتَہُنَّ عَنْ ذَلِكَ أَوْ لَيَخْطَفَنَّ اللہُ أَبْصَارَہُمْ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ایک دن رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کرام کو نماز پڑھائی جب نماز سے فارغ ہوئے تو چہرہ مبارک نمازیوں کی طرف کیا اور فرمایا: ’’لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ آسمان کی طرف نظریں اٹھاتے ہیں؟‘‘پھر نبی ﷺ نے اس بارے میں سخت الفاظ فرمائے: ’’انہیں اس حرکت سے باز آجانا چاہیے ورنہ اللہ ضرور ان کی بینائی سلب فرما لے گا۔‘‘