Sunan ibn Majah Hadith 1115 (سنن ابن ماجہ)
[1115]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُحَارِبِيُّ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ الْمَسْجِدَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَرَسُولُ اللہِ ﷺ يَخْطُبُ فَجَعَلَ يَتَخَطَّی النَّاسَ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ اجْلِسْ فَقَدْ آذَيْتَ وَآنَيْتَ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جمعے کے دن رسول اللہ ﷺ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا،وہ (قریب آکر بیٹھنے کے لئے) لوگوں کے اوپر سے گزرنے لگا۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’بیٹھ جا،تو نے لوگوں کو تکلیف پہنچائی اور دیر سے آیا۔‘‘