Sunan ibn Majah Hadith 1168 (سنن ابن ماجہ)
[1168] إسنادہ ضعیف
سنن أبي داود (1418) ترمذي (452)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ الْمِصْرِيُّ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ رَاشِدٍ الزَّوْفِيِّ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي مُرَّةَ الزَّوْفِيِّ عَنْ خَارِجَةَ بْنِ حُذَافَةَ الْعَدَوِيِّ قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا النَّبِيُّ ﷺ فَقَالَ إِنَّ اللہَ قَدْ أَمَدَّكُمْ بِصَلَاةٍ لَہِيَ خَيْرٌ لَكُمْ مِنْ حُمُرِ النَّعَمِ الْوِتْرُ جَعَلَہُ اللہُ لَكُمْ فِيمَا بَيْنَ صَلَاةِ الْعِشَاءِ إِلَی أَنْ يَطْلُعَ الْفَجْرُ
سیدنا خارجہ بن حذافہ عدوی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا:نبی ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے تمہیں مزید ایک نماز عطا فرمائی ہے،وہ تمہارے لئےسرخ اونٹوں سے بہتر ہے وہ نماز وتر ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے عشاء کی نماز سے صبح صادق طلوع ہونے تک کے وقت میں مقرر کیا ہے۔‘‘