Sunan ibn Majah Hadith 1236 (سنن ابن ماجہ)
[1236]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ عَنْ حَمْزَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ تَخَلَّفَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَانْتَہَيْنَا إِلَی الْقَوْمِ وَقَدْ صَلَّی بِہِمْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ رَكْعَةً فَلَمَّا أَحَسَّ بِالنَّبِيِّ ﷺ ذَہَبَ يَتَأَخَّرُ فَأَوْمَأَ إِلَيْہِ النَّبِيُّ ﷺ أَنْ يُتِمَّ الصَّلَاةَ قَالَ وَقَدْ أَحْسَنْتَ كَذَلِكَ فَافْعَلْ
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ پیچھے رہ گئے۔ہم (قافلے کے) لوگوں تک پہنچے تو عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ انہیں ایک رکعت پڑھا چکے تھے۔انہوں نے جب نبی ﷺ کی موجودگی کو محسوس کیا تو پیچھے ہٹنے لگے۔نبی ﷺ نے انہیں اشارہ فرمایا کہ نماز مکمل کریں۔(نماز سے فارغ ہونے کے بعد) فرمایا: ’’آپ نے اچھا کی۔اسی طرح کیا کریں۔