Sunan ibn Majah Hadith 1290 (سنن ابن ماجہ)
[1290]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَدِيَّةُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ وَعَمْرُو بْنُ رَافِعٍ الْبَجَلِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ حَضَرْتُ الْعِيدَ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَصَلَّی بِنَا الْعِيدَ ثُمَّ قَالَ قَدْ قَضَيْنَا الصَّلَاةَ فَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَجْلِسَ لِلْخُطْبَةِ فَلْيَجْلِسْ وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَذْہَبَ فَلْيَذْہَبْ
عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ نماز عید میں شریک ہوا،آپ ﷺ نے ہمیں عید کی نماز پڑھائی،پھر فرمایا: ’’ہم نے نماز پڑھ لی ہے۔(اب) جو شخص خطبہ سننے کے لیے بیٹھنا چاہے بیٹھ جائے اور شخص جانا چاہےچلا جائے۔‘‘