Sunan ibn Majah Hadith 1303 (سنن ابن ماجہ)

[1303] إسنادہ ضعیف

أبو إسحاق عنعن

وتابعہ جابر الجعفي وھو ضعیف جدًا

انوار الصحیفہ ص 422، 423

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَامِرٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ مَا كَانَ شَيْءٌ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ إِلَّا وَقَدْ رَأَيْتُہُ إِلَّا شَيْءٌ وَاحِدٌ فَإِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ يُقَلَّسُ لَہُ يَوْمَ الْفِطْرِ قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَةَ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا ابْنُ دِيزِيلَ حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ جَابِرٍ عَنْ عَامِرٍ ح وَحَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ جَابِرٍ ح وَحَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَامِرٍ نَحْوَہُ

سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کے عہد مبارک میں جو جو کچھ ہوتا تھا،وہ سب میں نے (تم لوگوں کو کرتے) دیکھ لی اہے سوائے ایک چیز کے۔رسول اللہ ﷺ موجودگی میں عید الفطر کے دن گانا بجانا ہوتا تھا۔(جو تم نے ترک کر دیا ہے۔) امام صاحب کے شاگرد ابو الحسن نے یہی حدیث اپنی تین سندوں،یعنی بواسطہ ابن دیزیل عن آدم عن شیبان عن جابر عن عامر اور بواسطہ اسرائیل عن جابر اور بواسطہ ابراہیم بن نصر عن ابی نعیم عن شریک عن ابی اسحاق عن عامر بیان کی۔