Sunan ibn Majah Hadith 1310 (سنن ابن ماجہ)
[1310]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَہْضَمِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ إِيَاسِ بْنِ أَبِي رَمْلَةَ الشَّامِيِّ قَالَ سَمِعْتُ رَجُلًا سَأَلَ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ ہَلْ شَہِدْتَ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ عِيدَيْنِ فِي يَوْمٍ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَكَيْفَ كَانَ يَصْنَعُ قَالَ صَلَّی الْعِيدَ ثُمَّ رَخَّصَ فِي الْجُمُعَةِ ثُمَّ قَالَ مَنْ شَاءَ أَنْ يُصَلِّيَ فَلْيُصَلِّ
ایاس بن ابو رملہ شامی رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا: میں نے ایک آدمی کو زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے سوال کرتے سنا: کیا آپ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک دن میں دو عیدوں (جمعہ اور عید) میں حاضر ہوئے ہیں؟ انہوں نے کہا: ہاں۔اس نے کہا: پھر رسول اللہ ﷺ کیا کرتے تھے؟ فرمایا: آپ ﷺ نے عید کی نماز ادا فرمائی،پھر جمعے کی رخصت دی،پھر فرمایا: ’’جو کوئی(جمعے کی نماز) پڑھنا چاہے پڑھ لے۔‘‘