Sunan ibn Majah Hadith 1336 (سنن ابن ماجہ)

[1336]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ ثَابِتٍ الْجَحْدَرِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ رَحِمَ اللہُ رَجُلًا قَامَ مِنْ اللَّيْلِ فَصَلَّی وَأَيْقَظَ امْرَأَتَہُ فَصَلَّتْ فَإِنْ أَبَتْ رَشَّ فِي وَجْہِہَا الْمَاءَ رَحِمَ اللہُ امْرَأَةً قَامَتْ مِنْ اللَّيْلِ فَصَلَّتْ وَأَيْقَظَتْ زَوْجَہَا فَصَلَّی فَإِنْ أَبَی رَشَّتْ فِي وَجْہِہِ الْمَاءَ

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ اس مرد پر رحمت فرمائے جس نے رات کو جاگ کر نماز پڑھی اور اپنی بیوی کو جگایا تو اس نے بھی نماز پڑھی،اگر عورت نے (جانگے سے) انکار کیا تو اس(مرد) نے اس کے چہرے پر پانی کے چھینٹے مارے۔اللہ تعالیٰ اس عورت پر رحم فرمائے جس نے رات کو جاگ کر نماز پڑھی اور اپنے خاوند کو جگایا تو اس نے بھی نماز پڑھی۔اگر مرد نے (جاگنے سے) انکار کیا تو اس(عورت) نے مرد کے چہرے پر پانی کے چھینٹے مارے۔‘‘