Sunan ibn Majah Hadith 1338 (سنن ابن ماجہ)
[1338] إسنادہ ضعیف
الولید بن مسلم لم یصرح بالسماع المسلسل
و في سماع عبد الرحمٰن بن سابط من عائشۃ رضي اللہ عنھا نظر فالسند معلل
و للحدیث شواھد ضعیفۃ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عُثْمَانَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا حَنْظَلَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ أَنَّہُ سَمِعَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ سَابِطٍ الْجُمَحِيَّ يُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَتْ أَبْطَأْتُ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ لَيْلَةً بَعْدَ الْعِشَاءِ ثُمَّ جِئْتُ فَقَالَ أَيْنَ كُنْتِ قُلْتُ كُنْتُ أَسْتَمِعُ قِرَاءَةَ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِكَ لَمْ أَسْمَعْ مِثْلَ قِرَاءَتِہِ وَصَوْتِہِ مِنْ أَحَدٍ قَالَتْ فَقَامَ وَقُمْتُ مَعَہُ حَتَّی اسْتَمَعَ لَہُ ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيَّ فَقَالَ ہَذَا سَالِمٌ مَوْلَی أَبِي حُذَيْفَةَ الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِي جَعَلَ فِي أُمَّتِي مِثْلَ ہَذَا
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کی حیاتِ مبارکہ میں ایک رات عشاء کے بعد مجھے(حاضر خدمت ہونے میں) دیر ہوگئی پھر میں آئی تو نبی ﷺ نے فرمایا: ’’تم کہاں تھیں؟‘‘ میں نے کہا: میں آپ کے ایک صحابی کی قراءت سن رہی تھی،میں نے کسی اور کی ایسی (عمدہ) قراءت اور آواز نہیں سنی۔ام المومنین نے بیان فرمایا: اللہ کے نبی اٹھ کھڑے ہوئے میں بھی اٹھ کر آپ کے ساتھ گئی حتی کہ آپ ﷺ نے بھی اس کی قراءت سنی،پھر میری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ’’یہ ابو حذیفہ رضی اللہ عنہ مولیٰ سالم ہیں۔اللہ کی تعریف ہے (اور اس کا شکر ہے) جس نے میری امت میں ایسے افراد پیدا فرمائے۔‘‘