Sunan ibn Majah Hadith 1395 (سنن ابن ماجہ)

[1395]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَنَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ وَسُفْيَانُ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ الثَّقَفِيِّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ الْوَالِبِيِّ عَنْ أَسْمَاءَ بْنِ الْحَكَمِ الْفَزَارِيِّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ كُنْتُ إِذَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ حَدِيثًا يَنْفَعُنِي اللہُ بِمَا شَاءَ مِنْہُ وَإِذَا حَدَّثَنِي عَنْہُ غَيْرُہُ اسْتَحْلَفْتُہُ فَإِذَا حَلَفَ صَدَّقْتُہُ وَإِنَّ أَبَا بَكْرٍ حَدَّثَنِي وَصَدَقَ أَبُو بَكْرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَا مِنْ رَجُلٍ يُذْنِبُ ذَنْبًا فَيَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ الْوُضُوءَ ثُمَّ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ وَقَالَ مِسْعَرٌ ثُمَّ يُصَلِّي وَيَسْتَغْفِرُ اللہَ إِلَّا غَفَرَ اللہُ لَہُ

علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: میں جب رسول اللہ ﷺ کوئی حدیث سنتا تھا تو اللہ تعالیٰ نے مجھے اس سے جو فائدہ دینا ہوتا دے دیتا،اور جب مجھے کوئی آدمی نبی ﷺ کی حدیث سناتا تو میں اس سے قسم لیتا۔اگروہ قسم کھاتا تو میں اس پر اعتبار کر لیتا۔اور ابو بکر رضی اللہ عنہ نے مجھے حدیث سنائی اور ابو بکر نے سچ فرمایا۔انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو بھی شخص کوئی گناہ کر لیتا ہے پھر اچھی طرح وضو کر کے دو رکعت نماز پڑھتا ہے اور اللہ سے بخشش مانگتا ہے تو اللہ اسے ضرور بخش دیتا ہے۔‘‘