Sunan ibn Majah Hadith 1424 (سنن ابن ماجہ)

[1424]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عُثْمَانَ الدِّمَشْقِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ،عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ الْمُرِّيِّ،عَنْ يُونُسَ بْنِ مَيْسَرَةَ بْنِ حَلْبَسٍ،عَنِ الصُّنَابِحِيِّ،عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ،أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،يَقُولُ: ((مَا مِنْ عَبْدٍ يَسْجُدُ لِلَّہِ سَجْدَةً إِلَّا كَتَبَ اللہُ لَہُ بِہَا حَسَنَةً،وَمَحَا عَنْہُ بِہَا سَيِّئَةً،وَرَفَعَ لَہُ بِہَا دَرَجَةً،فَاسْتَكْثِرُوا مِنَ السُّجُودِ))

عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ’’جو بندہ بھی اللہ کے لیے ایک سجدہ کرتا ہے،اللہ اس کے بدلے میں اس کے لیے ایک نیکی لکھتا ہے اور اس (سجدہ) کی وجہ سے اس کا ایک گناہ معاف کرتا ہے اور اس (سجدہ) کی وجہ سے اس کا ایک درجہ بلند کرتا ہے،اس لیے سجدے کثرت سے کرو۔‘‘