Sunan ibn Majah Hadith 1425 (سنن ابن ماجہ)

[1425] إسنادہ ضعیف

سنن أبي داود (864)

انوار الصحیفہ ص 427

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ،عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ،عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ،عَنْ أَنَسِ بْنِ حَكِيمٍ الضَّبِّيِّ،قَالَ: قَالَ لِي أَبُو ہُرَيْرَةَ: إِذَا أَتَيْتَ أَہْلَ مِصْرِكَ فَأَخْبِرْہُمْ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُول اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ أَوَّلَ مَا يُحَاسَبُ بِہِ الْعَبْدُ الْمُسْلِمُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ،الصَّلَاةُ الْمَكْتُوبَةُ،فَإِنْ أَتَمَّہَا،وَإِلَّا قِيلَ: انْظُرُوا ہَلْ لَہُ مِنْ تَطَوُّعٍ؟ فَإِنْ كَانَ لَہُ تَطَوُّعٌ أُكْمِلَتِ الْفَرِيضَةُ مِنْ تَطَوُّعِہِ،ثُمَّ يُفْعَلُ بِسَائِرِ الْأَعْمَالِ الْمَفْرُوضَةِ مِثْلُ ذَلِكَ

انس بن حکیم ضبی رحمہ اللہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ مجھ سے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب تو اپنے شہر والوں کے پاس پہنچے تو انہیں بتانا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے: ’’مسلمان بندے سے قیامت کے دن سب سے پہلے جس چیز کا حساب لیا جائے گا وہ فرض نماز ہے۔اگر اس نے پوری نمازیں پڑھی ہوں گی تو ٹھیک ہے ورنہ کہا جائے گا: دیکھو کیا اس کے کوئی نفل بھی ہیں؟ اگر اس کے نفل ہوئے تو اس کے فرضوں کی کمی نفلوں سے پوری کر دی جائے گی،پھر دوسرے فرض اعمال کا حساب بھی اسی طرح ہوگا۔‘‘