Sunan ibn Majah Hadith 1432 (سنن ابن ماجہ)

[1432] إسنادہ ضعیف

عبد اللہ بن سعید المقبري:متروک

انوار الصحیفہ ص 427

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ بْنِ حَبِيبٍ،وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ،قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُحَارِبِيُّ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((أَلْزِمْ نَعْلَيْكَ قَدَمَيْكَ،فَإِنْ خَلَعْتَہُمَا فَاجْعَلْہُمَا بَيْنَ رِجْلَيْكَ،وَلَا تَجْعَلْہُمَا عَنْ يَمِينِكَ،وَلَا عَنْ يَمِينِ صَاحِبِكَ،وَلَا وَرَاءَكَ،فَتُؤْذِيَ مَنْ خَلْفَكَ))

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اپنے جوتے اپنے پاؤں میں رکھو(پہنے رہو۔) اگر انہیں اتارو تو اپنے دونوں پاؤں کے درمیان رکھو۔انہیں اپنی دائیں طرف نہ رکھنا۔نہ اپنے ساتھی کے دائیں طرف رکھنا نہ اپنے پیچھے رکھنا کہ اپنے پیچھے والے(نمازی) کو تکلیف دو۔‘‘