Sunan ibn Majah Hadith 1433 (سنن ابن ماجہ)
[1433] إسنادہ ضعیف
ترمذي (2736)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ،عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ،عَنِ الْحَارِثِ،عَنْ عَلِيٍّ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: لِلْمُسْلِمِ عَلَی الْمُسْلِمِ سِتَّةٌ بِالْمَعْرُوفِ: يُسَلِّمُ عَلَيْہِ إِذَا لَقِيَہُ،وَيُجِيبُہُ إِذَا دَعَاہُ،وَيُشَمِّتُہُ إِذَا عَطَسَ،وَيَعُودُہُ إِذَا مَرِضَ،وَيَتْبَعُ جِنَازَتَہُ إِذَا مَاتَ،وَيُحِبُّ لَہُ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِہِ
علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’دستور کے مطابق مسلمان کے مسلمان پر چھ حق ہیں۔جب اس سے ملے تو سلام کہے،جب وہ اسے دعوت دے تو اس کی دعوت قبول کرے،جب اسے چھینک آئے تو اسے دعا دے،جب وہ بیمار ہو جائے تو اس کی بیمار پرسی کرے،جب وہ فوت ہو جائے تو اس کے جنازے کے ساتھ جائے اور اس کے لیے وہی کچھ پسند کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے۔‘‘