Sunan ibn Majah Hadith 1435 (سنن ابن ماجہ)

[1435]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: خَمْسٌ مِنْ حَقِّ الْمُسْلِمِ عَلَی الْمُسْلِمِ: رَدُّ التَّحِيَّةِ،وَإِجَابَةُ الدَّعْوَةِ،وَشُہُودُ الْجِنَازَةِ،وَعِيَادَةُ الْمَرِيضِ،وَتَشْمِيتُ الْعَاطِسِ إِذَا حَمِدَ اللہَ

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’پانچ چیزیں مسلمان کے مسلمان پر حق میں شامل ہیں: سلام کا جواب دینا،دعوت قبول کرنا،جنازے میں حاضر ہونا،بیمار کی عیادت کرنا اور جب چھینکنے والا اللہ کی تعریف کرے(الحمدللہ کہے) تو اسے دعا دینا(یرحمک اللہ کہنا۔‘‘)