Sunan ibn Majah Hadith 1439 (سنن ابن ماجہ)

[1439] إسنادہ ضعیف

انظر الحدیث الآتي (3440)

صفوان بن ہبیرۃ: لین الحدیث (تقریب: 2943)

انوار الصحیفہ ص 428

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ قَالَ: حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ ہُبَيْرَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مَكِينٍ،عَنْ عِكْرِمَةَ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،عَادَ رَجُلًا،فَقَالَ: ((مَا تَشْتَہِي؟)) قَالَ: أَشْتَہِي خُبْزَ بُرٍّ،قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ كَانَ عِنْدَہُ خُبْزُ بُرٍّ،فَلْيَبْعَثْ إِلَی أَخِيہِ)) ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((إِذَا اشْتَہَی مَرِيضُ أَحَدِكُمْ شَيْئًا،فَلْيُطْعِمْہُ))

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ ایک بیمار کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے تو اس سے فرمایا: ’’تمہارا کس چیز کو جی چاہتا ہے؟‘‘ اس نے کہا: گندم کی روٹی کو جی چاہتاہے۔نبی ﷺ نے فرمایا: ’’جس کسی کے پاس گندم کی روٹی ہو،وہ اپنے بھائی کے پاس بھیجے۔‘‘ پھر نبی ﷺ نے فرمایا: ’’جب کسی کا مریض کسی چیز کی خواہس کرے تو وہ اسے کھلا دے۔‘‘