Sunan ibn Majah Hadith 1458 (سنن ابن ماجہ)

[1458]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِيُّ،عَنْ أَيُّوبَ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ،عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ،قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،وَنَحْنُ نُغَسِّلُ ابْنَتَہُ أُمَّ كُلْثُومٍ فَقَالَ: ((اغْسِلْنَہَا ثَلَاثًا،أَوْ خَمْسًا،أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ،إِنْ رَأَيْتُنَّ ذَلِكَ،بِمَاءٍ وَسِدْرٍ،وَاجْعَلْنَ فِي الْآخِرَةِ كَافُورًا،أَوْ شَيْئًا مِنْ كَافُورٍ،فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي)) فَلَمَّا فَرَغْنَا آذَنَّاہُ،فَأَلْقَی إِلَيْنَا حَقْوَہُ،وَقَالَ: ((أَشْعِرْنَہَا إِيَّاہُ))

ام عطیہ (نسیبہ بنت کعب انصاریہ) رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ہم رسول اللہ ﷺ کی صاحب زادی ام کلثوم کو غسل دے رہی تھیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے آپ نے فرمایا: ’’اسے پانی اور بیری کے پتوں کے ساتھ تین بار یا پانچ بار غسل دو،اگر ضرور محسوس ہو تو اس سے زیادہ بار غسل دے دینا اور آخربار غسل دیتے وقت پانی میں کافور یا فرمایا: تھوڑا سا کافور ڈال لینا اور جب تم فارغ ہو جاؤ تو اطلاح دینا۔‘‘ ہم نے(غسل دینے سے) فارغ ہو کر آپ ﷺ کو اطلاع دی تو آپ ﷺ نے اپنا تہ بند ہماری طرف پھینک دیا اور فرمایا: ’’اسے اس کے جسم سے متصل پہنا دو۔‘‘