Sunan ibn Majah Hadith 1459 (سنن ابن ماجہ)

[1459]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِيُّ،عَنْ أَيُّوبَ قَالَ: حَدَّثَتْنِي حَفْصَةُ،عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ،بِمِثْلِ حَدِيثِ مُحَمَّدٍ،وَكَانَ فِي حَدِيثِ حَفْصَةَ ((اغْسِلْنَہَا وِتْرًا)) وَكَانَ فِيہِ ((اغْسِلْنَہَا ثَلَاثًا،أَوْ خَمْسًا)) وَكَانَ فِيہِ ((ابْدَءُوا بِمَيَامِنِہَا،وَمَوَاضِعِ الْوُضُوءِ مِنْہَا)) وَكَانَ فِيہِ: أَنَّ أُمَّ عَطِيَّةَ قَالَتْ: ((وَمَشَطْنَاہَا ثَلَاثَةَ قُرُونٍ))

ام عطیہ رضی اللہ عنہ سے یہی حدیث دوسری سند سے مروی ہے،اس میں یہ الفاظ ہیں(آپ ﷺ نے فرمایا:) ’’اسے طاق بار غسل دو۔‘‘ اور یہ الفاظ بھی ہیں: ’’اسے تین بار یا پانچ بار غسل دو۔‘‘ اور یہ الفاظ بھی ہیں: ’’اس کی دائیں جانب سے اور وضو کے اعضاء سے غسل دینا شروع کرو۔‘‘ اور اس میں یہ بھی ہے کہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ’’ہم نے ان کے بالوں کو کنگھی کر لے تین لٹیں بنا دیں۔‘‘