Sunan ibn Majah Hadith 1476 (سنن ابن ماجہ)
[1476] إسنادہ ضعیف
ترمذي (986)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَكِ،عَنْ حَبِيبِ بْنِ سُلَيْمٍ،عَنْ بِلَالِ بْنِ يَحْيَی،قَالَ: كَانَ حُذَيْفَةُ إِذَا مَاتَ لَہُ الْمَيِّتُ،قَالَ: لَا تُؤْذِنُوا بِہِ أَحَدًا،إِنِّي أَخَافُ أَنْ يَكُونَ نَعْيًا،إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ بِأُذُنَيَّ ہَاتَيْنِ،((يَنْہَی عَنِ النَّعْيِ))
بلال بن یحییٰ رحمہ اللہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: جب حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کے اقارب میں سے کوئی فوت ہو جاتا تو وہ فرماتے: کسی کو اس کی اطلاع نہ کرنا،میں ڈرتا ہوں کہ یہ بھی نعی(اعلان) میں شامل نہ ہو۔میں نے اپنے دونوں کانوں سے رسول اللہ ﷺ کو موت کے اعلان سے منع کرتے سنا ہے۔