Sunan ibn Majah Hadith 1518 (سنن ابن ماجہ)
[1518]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ،عَنْ صَالِحِ بْنِ عَجْلَانَ،عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَيْرِ،عَنْ عَائِشَةَ،قَالَتْ: ((وَاللہِ مَا صَلَّی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ عَلَی سُہَيْلِ ابْنِ بَيْضَاءَ إِلَّا فِي الْمَسْجِدِ)) قَالَ ابْنُ مَاجَةَ: حَدِيثُ عَائِشَةَ أَقْوَی
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: قسم ہے اللہ کی! رسول اللہ ﷺ نے بیضاء رضی اللہ عنہا کے بیٹے سہیل رضی اللہ عنہ کا جنازہ مسجد ہی میں پڑھا تھا۔ امام ابن ماجہ رحمہ اللہ نے فرمایا:حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث زیادہ قوی ہے۔