Sunan ibn Majah Hadith 1527 (سنن ابن ماجہ)
[1527]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ قَالَ: أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ثَابِتٌ،عَنْ أَبِي رَافِعٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ امْرَأَةً سَوْدَاءَ كَانَتْ تَقُمُّ الْمَسْجِدَ،فَفَقَدَہَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَسَأَلَ عَنْہَا بَعْدَ أَيَّامٍ،فَقِيلَ لَہُ: إِنَّہَا مَاتَتْ،قَالَ: ((فَہَلَّا آذَنْتُمُونِي،فَأَتَی قَبْرَہَا،فَصَلَّی عَلَيْہَا))
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک سیاہ فام خاتون مسجد کی صفائی کیا کرتی تھیں،وہ رسول اللہ ﷺ کو نظر نہ آئیں تو چند دن بعد ان کے متعلق دریافت فرمایا۔آپ ﷺ کو بتایا گیا کہ وہ فوت ہوگئی ہیں۔آپ نے فرمایا: ’’تم نے مجھے اطلاع کیوں نہ دی؟‘‘ پھر نبی ﷺ ان کی قبر پر تشریف لے گئے اور نماز جنازہ ادا کی۔