Sunan ibn Majah Hadith 1530 (سنن ابن ماجہ)
[1530]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ،عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ،عَنِ الشَّعْبِيِّ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: مَاتَ رَجُلٌ،وَكَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يَعُودُہُ،فَدَفَنُوہُ بِاللَّيْلِ،فَلَمَّا أَصْبَحَ أَعْلَمُوہُ،فَقَالَ ((مَا مَنَعَكُمْ أَنْ تُعْلِمُونِي؟)) قَالُوا: كَانَ اللَّيْلُ،وَكَانَتِ الظُّلْمَةُ،فَكَرِہْنَا أَنْ نَشُقَّ عَلَيْكَ،((فَأَتَی قَبْرَہُ،فَصَلَّی عَلَيْہِ))
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ایک آدمی فوت ہوگیا۔(وفات سے پہلے بیماری کے ایام میں) رسول اللہ ﷺ اس کی عیادت کیا کرتے تھے۔صحابہ کرام نے اسے رات ہی کو دفن کر دیا۔جب صبح ہوئی تو انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو بتایا۔آپ نے فرمایا: ’’مجھے خبر کرنے میں تمہیں کیا مانع تھا؟‘‘ انہوں نے کہا: رات کا وقت تھا اور اندھیرا بھی تھا تو ہم نے آپ کو تکلیف دینا پسند نہ کیا۔آپ ﷺ نے اس شخص کی قبر پر جا کر نماز جنازہ ادا کی۔